ایبٹ آباد ، اپر ملک پورہ کی عوام نے الیکشن کیلئے نعیمہ نثار کی حمایت کا اعلان کر دیا ایبٹ آباد۔۔۔۔اپر ملک پورہ کے اکثریتی عوام نےرکن صوبائی اسمبلی نعیمہ نثار کی حمایت کرتے ہوئے الیکشن میں کامیاب کرنے کا فیصلہ کرلیا اپر ملک پورہ ایبٹ آباد کے محلہ عبداللہ خان ٹھیکیدار ، محلہ چنار مسجد ، محلہ چھاڑی ، محلہ ڈھکی اورجلال بابا چوک کے اکثریتی عوام نے ایم پی اے نعیمہ نثار کی خدمات اور ترقیاتی کاموں پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعیمہ نثار ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ عوام کی پہنچ سے بھی دور نہیں ایم پی اے مذکورہ نے محدود فنڈز ہونے کے باوجود ضلع ایبٹ آباد باالخصوص ملک پورہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جبکہ کئی سکیموں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا ہے کہ سکیموں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ جلال بابا چوک سے ملحقہ قبرستان کی توسیع ان کا تاریخی کارنامہ ہے عوام نے نعیمہ نثار سے آئندہ الیکشن لڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں بھر پور کامیاب بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment