Abbottabad - MPA Naeema Nisar, SP Headquarters Hasnain Haider, Hafiz Saeed addressing to Iqra Public School's parents day
شرح خواندگی بڑھانے میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار ناقابل فراموش ہے ، نعیمہ نثار
ایبٹ آباد۔۔۔۔پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی نعیمہ نثار نے کہاہے کہ ملک میں تبدیلی صرف تعلیم اورمثبت سوچ کے ذریعے ہی آسکتی ہے ہمیں نوجوان نسل کو جدید عصرحاضر سے ہم آہنگ تعلیم سے روشناس کرانا ہوگا تا کہ وہ مستقبل کے چیلنجوں کا بہتر انداز میں مقابلہ کرسکیں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے عوام ووٹ کا صیح استعمال کریں اقراء ڈگری کالج حویلیاں جدید اور معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے شرح خواند گی بڑھانے میں پرائیویٹ سیکٹرکا کردار ناقابل فراموش ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتے کے روز اقراء ڈگری کالج حویلیاں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر حسنین حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم ملکی ترقی کیلئے بنیادی اکائی ہے ہمیں ہر شعبے میں تنقید سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ تنقید کرنی آسان ہے لیکن اس میں مثبت پہلو تلاش کرنا بڑا مشکل ہے ہمیں اپنی سوچوں کوتبدیل کرکے ملک کوترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اچھی تعلیم کا مقصد اچھے شہری پیدا کرنا ہے ہمیں اسلام کو بھی مشعل راہ بنانا چاہیے کیونکہ اسلام ہی انسانی تربیت کا ضامن ہے ،اقراء ڈگری کالج کے ایم ڈی حافظ محمدسعید نے خطاب کرتے ہوئے سکول و کالج کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اورکہاکہ سکول و کالج کے طلباء نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں سرفہرست رہے ہیں کالج کے طلبہ و طالبات بورڈ و یونیورسٹی میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرتے ہیں چند ماہ قبل سکالر شپ کیلئے ایک این جی او کی طرف سے امتحان میں بھی کالج کے طالبعلم نے پہلی پوزیشن حاصل کی تقریب میں طلباء و طالبات اوران کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی بچوں نے اس موقع پر ملی نغمے ، ٹیبلو،خاکے ،تقاریر اور رنگا رنگ تفریح پروگرام پیش کئے ایس پی ہیڈکوارٹر حسنین حیدر نے سکول کے سٹاف جبکہ ایم پی اے نعیمہ نثار نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔