Monday, December 24, 2012

PPP is with Christians to celebrate XMAS, Naeema Nisar پاکستان پیپلز پارٹی کرسچن برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے ، نعیمہ نثار

ایبٹ آباد۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی نعیمہ نثار نے کرسچن برادری کو کرسمس کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اقلیت برادری نے بھی ہمیشہ پیپلز پارٹی پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ عوامی حکومت نے اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ کرکے اقلیتی برادری کو مزید اسمبلی میں آنے کے مواقع فراہم کئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان اپنی کرسچن برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور اس پرمسرت موقع پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔
free counters