Abbottabad - MPA Naeema Nisar innaugrating first beauty college of Hazara "Abbottabad Beauty College"
عوام بالخصوص خواتین نے کی خواہش پر آئندہ الیکشن لڑوں گی ، نعیمہ نثار ایبٹ آباد۔۔۔۔آئندہ انتخابات میں ہر صورت حصہ لونگی میں نے اپنے دور اقتدار میں حلقہ کے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے اورریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کی پاداش میں عوام باالخصوص خواتین کی اکثریت نے مجھے الیکشن لڑنے پر مجبور کیا میں اپنے عوام کو مایوس نہیں کرونگی انتخابات میں کامیابی ملی تو پہلے سے بڑھ کر ان کی خدمت کرونگی ان خیالات کااظہار رکن صوبائی اسمبلی نعیمہ نثار نے ایبٹ آباد لنک روڈ پر ہزارہ کے پہلے بننے والے ایبٹ آباد بیوٹی کالج کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک کی تعمیروترقی میں خواتین کی کاوشیں کسی سے پوشیدہ نہیں ہنرمند خواتین معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اے بی سی کے ذریعے خواتین بیوٹیشن کا ہنر سیکھ کر بیوٹی پارلر کے شعبے میں ذریعہ معاش کمائیں گی انہوں نے سرکاری طور پر بیوٹیشن کالج کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس سے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع میسر آئیگا انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں خواتین کو ووٹ کی طاقت کا احساس دلانے کیلئے ہم کریہ کریہ گاؤں گاؤں جائینگے اس موقع پر خواتین کی اکثریت نے نعیمہ نثار کی حمایت کر کے انہیں الیکشن میں کامیاب بنانے کا عزم کیا ۔