شملہ ہل سب ڈویژن کو کسی صورت شیروان شفٹ نہیں ہونے دینگے، نعیمہ نثار
مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ہزارہ ڈویژن سے اکثریت کامیابی حاصل کی مگر افسوس کے سب سے زیادہ نقصان ہزارہ اور اس کے مکینوں کو اسی پارٹی کے نمائندوں نے دیا ہے، رکن صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی
ایبٹ آباد۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی نعیمہ نثار نے کہا ہے کہ ہم شملہ ہل سب ڈویژن کو کسی صورت شیروان شفٹ نہیں ہونے دینگے کیونکہ گریڈ سٹیشن ، ریونیو آفس ، ایکسئن آفس ایبٹ آباد میں ہیں ، اسکے علاوہ 11کے وی فیڈر ایبٹ آباد سے نکلتے ہیں ، جس کی بدولت گرڈ سٹیشن بھی ایبٹ آباد میں ہے ، اور تمام دفاتر کا ایک جگہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شہر کے اندر سہولیات میسر ہیں ، ساتھ ہی ساتھ ایبٹ آباد کے واپڈا ملازمین کو دور دراز علاقوں میں جانے سے مشکلات میں اضافہ ہو گا ، نعیمہ نثار نے کہا کہ شملہ سب ڈویژن کی منتقلی کے بارے میں سوچنے والے اس اقدام کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں ، ورنہ کیہال کنج ، سلہڈ کے صارفین کو بلوں کی درستگی کے لئے دور دراز علاقوں میں جانا پڑے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ہزارہ ڈویژن سے اکثریت کامیابی حاصل کی مگر افسوس کے سب سے زیادہ نقصان ہزارہ اور اس کے مکینوں کو اسی پارٹی کے نمائندوں نے دیا ہے ، اور آج پھر شملہ ہل سب ڈویژن کو شیروان منتقل کر کے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں جو کہ ہم عوام کے ساتھ مل کر اس سازش کو ناکام بنا دینگے۔
Shimla Hill sub division of WAPDA will not shifted to Sherwan, Naeema Nisar