Abbottabad - Naeema Nisar submitting nomination papers for PK-44
Sunday, March 31, 2013
Naeema Nisar appreciated Qazi Zahir Hashmi on joining Qaumi Watan Party
قاضی ظاہر الہاشمی ایڈووکیٹ کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے ، نعیمہ نثار
.....................................
ایبٹ آباد۔۔۔قومی وطن پارٹی کی صوبائی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین نعیمہ نثار نے ہزارہ ڈویژن کی نامور سیاسی و سماجی شخصیت اور مرکزی صدر ہزارہ گریجویٹ ایسوسی ایشن قاضی ظاہر الہاشمی ایڈوکیٹ کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکے جرات مندانہ فیصلے انکی فہم و فراست اور سیاسی بصیرت کا آئینہ دار ہے قومی وطن پارٹی میں انکی شمولیت سے نہ صرف ہزارہ ڈویژن بلکہ صوبہ کی سیاست میں دورس نتائج برآمد ہونگے اور ساتھ ہی ساتھ قومی وطن پارٹی کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا ، نعیمہ نثار نے قاضی ظاہر الہاشمی ایڈوکیٹ کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
Sheikh Nisar nominated as Provincial Council Member of Qaumi Watan Party
شیخ نثار احمد کو قومی وطن پارٹی کی صوبائی کونسل کا رکن نامزد کر دیا گیا
...............................................................
ایبٹ آباد۔۔۔۔۔ممتاز سیاسی اور سماجی کارکن شیخ نثار احمد کو قومی وطن پارٹی کے صوبائی کونسل کا رکن نامزد کر دیا گیا ، اس بات کا اعلان قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پائو نے گزشتہ روز اہم پارٹی اجلاس میں کیا ، اجلاس میں قومی وطن پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران نے شرکت کی ، اورعام انتخابات کے حوالے سے پارٹی پالیسی پر تفصیلی بات چیت کی ، شیخ نثار احمد نے حال ہی میں اپنے ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کی تھی انکو ہزارہ ڈویژن کے سیاسی اور سماجی حلقوں میں اچھے نام سے پہچانا جاتا ہے انہوں نے بحیثیت ڈویژنل صدر پی ایل بی طویل عرصہ تک مزدور طبقہ کے لئے خدمات سرانجام دیں انکی سماجی خدمات پر ہلال احمر پاکستان کیطرف سے 1985-86ء میں پشاور کے مقام پر دکھی انسانیت کی گراں قدر خدمات پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ،روٹریکٹ انٹرنیشنل اور دیگر سماجی تنظیموں سے طویل عرصہ سے منسلک ہیں روٹریکٹ کے پلیٹ فارم سے 1996ء میں جھنگ کے مقام پر بیسٹ سیکرٹری آف پاکستان کا ایوارڈ ملا ، 1997ء میں اسلام آباد میں بیسٹ صدر آف خبیر زون اور اسی سال کراچی کے مقام پر بیسٹ صدر آف پاکستان کے ایوارڈ کا اعزاز حاصل کر کے لگاتار 2سال مرکزی ایوارڈز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا1998ء میں لاہور کے مقام پر زونل سیکرٹری نامزد ہوئے پاکستان کی نابینا قومی کرکٹ ٹیم کے مرکزی ممبر بلائنڈز کرکٹ کونسل بھی رہ چکے ہیں انکی اہلیہ نعیمہ نثار پہلے ہی قومی وطن پارٹی کی صوبائی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین ونگ نامزد ہو چکی ہیں اور حلقہ PK-44سے جنرل نشست پر پارٹی ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں ۔
Aftab Sherpao meeting with delegation from Battagram headed by Ex-MPA Naeema Nisar
ہزارہ کی پسماندگی کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ، آفتاب شیرپائو
قومی وطن پارٹی شعبہ خواتین کی صوبائی جنرل سیکرٹری نعیمہ نثار کی قیادت میں بٹ گرام قومی تحریک کے سربراہی سابق وزیر کے بھائی سلطان محمدخان ، پیپلز لیبر بیورو بٹگرام کے صدر فدا محمد سمیت تمام ضلعی ، تحصیل ، سٹی عہدیداران کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب
ایبٹ آباد۔۔۔۔قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پائو نے میر ہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم مقرر کرنے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب الیکشن کمیشن تمام تر توجہ صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد پر مرکوز کرے ، انہوں نے بڑے پیمانے پر حکومتی ممبران اور وزراء کیطرف سے فنڈز کے استعمال کو قبل از وقت انتخابی دھاندلی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اس کا فوری نوٹس لے ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی وطن پارٹی شعبہ خواتین کی صوبائی جنرل سیکرٹری نعیمہ نثار کی قیادت میں بٹ گرام قومی تحریک ضلع بٹگرام کے سربراہ سابق وزیر کے بھائی سلطان محمد خان پیپلز لیبر بیورو ضلع بٹگرام کے صدر فدا محمد سمیت تمام ضلعی ، تحصیل ، سٹی عہدیداران کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیامرکزی چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیر پائو نے صوبائی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین نعیمہ نثار اور شیخ نثار احمد کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہا ہے کہ انکی شمولیت سے پارٹی ہزارہ میں اور بھی فعال اور متحرک ہو رہی ہے ، قومی وطن پارٹی برسر اقتدار آکر قوم کی مایوسی کے خاتمے اور امن اور ترقی خوشحالی کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے عملی اور نتیجہ خیز اقدامات کرے گی اور خصوصا ہزارہ ڈویژن کی پسماندگی کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ، ہزارہ کے عوام کو نہ پہلے مایوس کیا ہے اور نہ اب کرینگے ۔
Moeen Qureshi, Malik Dildar meets with Aftab Sherpao
معین الدین قریشی اور یوتھ ونگ ق کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری ملک دلدار کی ساتھیوں سمیت سابق ایم پی اے نعیمہ نثار کی معیت نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپائو سے ملاقات
ایبٹ آباد۔۔۔تحریک پاکستان کے نامور مجاہد میاں نور الدین قریشی کے پوتے اور انکے سیاسی جانشین مسلم لیگی رہنما معین الدین قریشی ایڈوکیٹ اور مسلم لیگ یوتھ ونگ ق کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری ملک دلدار اعوان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پائو کے ساتھ انکی رہائشگاہ اسلام آباد میں سابق ایم پی اے نعیمہ نثار کی معیت میں ملاقات کی قومی اورصوبائی سیاست پر تبادلہ خیال کیا یاد رہے کہ معین الدین قریشی اور ملک دلدار اعوان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی اورصوبائی عہدوں پر فائز رہے ہیں معین الدین قریشی ایڈوکیٹ اور ملک دلدار اعوان نے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں سے مشاورت کر کے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرینگے اورآفتاب احمد خان شیر پائو کے دورہ ایبٹ آباد کے موقع پر اہم اعلان متوقع ہے
Aftab Sherpao nominate Ex-MPA Naeema Nisar as Gen-Sec Women wing Qaumi Watan Party Khyber Pukhtunkhwa
آفتاب شیرپائو نے سابق ایم پی اے نعیمہ نثار کو قومی وطن پارٹی شعبہ خواتین کا صوبائی جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا
ایبٹ آباد۔۔۔قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پائو نے سابق ایم پی اے نعیمہ نثار کو قومی وطن پارٹی شعبہ خواتین کا صوبائی جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ نعیمہ نثار نے جس طرح ہزارہ ڈویژن میں خواتین کی بیداری اور کچلے ہوئے ، مایوس ، محروم اور غریب طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں قومی جرگے میں کیا ، انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی خواتین کو بھر پور مساوی حقوق دینے پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری پارٹی نے جنرل نشست سے حلقہ KPK-44سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے آئندہ عام انتخابات میں نعیمہ نثار کو KPK-44سے پارٹی ٹکٹ دیا جائیگا تاکہ وہ منتخب ہو کر ہزارہ کی پسماندگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عورتوں کے حقوق کا تحفظ کر سکے ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)