Sunday, March 31, 2013

Aftab Sherpao meeting with delegation from Battagram headed by Ex-MPA Naeema Nisar

ہزارہ کی پسماندگی کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ، آفتاب شیرپائو
قومی وطن پارٹی شعبہ خواتین کی صوبائی جنرل سیکرٹری نعیمہ نثار کی قیادت میں بٹ گرام قومی تحریک کے سربراہی سابق وزیر کے بھائی سلطان محمدخان ، پیپلز لیبر بیورو بٹگرام کے صدر فدا محمد سمیت تمام ضلعی ، تحصیل ، سٹی عہدیداران کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب
ایبٹ آباد۔۔۔۔قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پائو نے میر ہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم مقرر کرنے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب الیکشن کمیشن تمام تر توجہ صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد پر مرکوز کرے ، انہوں نے بڑے پیمانے پر حکومتی ممبران اور وزراء کیطرف سے فنڈز کے استعمال کو قبل از وقت انتخابی دھاندلی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اس کا فوری نوٹس لے ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی وطن پارٹی شعبہ خواتین کی صوبائی جنرل سیکرٹری نعیمہ نثار کی قیادت میں بٹ گرام قومی تحریک ضلع بٹگرام کے سربراہ سابق وزیر کے بھائی سلطان محمد خان پیپلز لیبر بیورو ضلع بٹگرام کے صدر فدا محمد سمیت تمام ضلعی ، تحصیل ، سٹی عہدیداران کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیامرکزی چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیر پائو نے صوبائی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین نعیمہ نثار اور شیخ نثار احمد کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہا ہے کہ انکی شمولیت سے پارٹی ہزارہ میں اور بھی فعال اور متحرک ہو رہی ہے ، قومی وطن پارٹی برسر اقتدار آکر قوم کی مایوسی کے خاتمے اور امن اور ترقی خوشحالی کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے عملی اور نتیجہ خیز اقدامات کرے گی اور خصوصا ہزارہ ڈویژن کی پسماندگی کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ، ہزارہ کے عوام کو نہ پہلے مایوس کیا ہے اور نہ اب کرینگے ۔

0 comments:

Post a Comment

free counters