Wednesday, February 27, 2013

Abbottabad - MPA Naeema Nisar having meeting with Presidentn Cantt Traders Assiciation Naveed Ikram and others

Abbottabad - MPA Naeema Nisar having meeting with Presidentn Cantt Traders Assiciation Naveed Ikram and others

Monday, February 25, 2013

Abbottabad - MPA Naeema Nisar addressing to the women at their residence

Abbottabad - MPA Naeema Nisar addressing to the women at their residence 

Thursday, February 14, 2013

Abbottabad - MPA Naeema Nisar, Sheikh Nisar, Jahangir Khan and Jahangir Younus addressing to innaugration ceremony of Malikpura Graveyard


ایبٹ آباد ، اپر ملک پورہ کی عوام نے الیکشن کیلئے نعیمہ نثار کی حمایت کا اعلان کر دیا ایبٹ آباد۔۔۔۔اپر ملک پورہ کے اکثریتی عوام نےرکن صوبائی اسمبلی نعیمہ نثار کی حمایت کرتے ہوئے الیکشن میں کامیاب کرنے کا فیصلہ کرلیا اپر ملک پورہ ایبٹ آباد کے محلہ عبداللہ خان ٹھیکیدار ، محلہ چنار مسجد ، محلہ چھاڑی ، محلہ ڈھکی اورجلال بابا چوک کے اکثریتی عوام نے ایم پی اے نعیمہ نثار کی خدمات اور ترقیاتی کاموں پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعیمہ نثار ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ عوام کی پہنچ سے بھی دور نہیں ایم پی اے مذکورہ نے محدود فنڈز ہونے کے باوجود ضلع ایبٹ آباد باالخصوص ملک پورہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جبکہ کئی سکیموں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا ہے کہ سکیموں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ جلال بابا چوک سے ملحقہ قبرستان کی توسیع ان کا تاریخی کارنامہ ہے عوام نے نعیمہ نثار سے آئندہ الیکشن لڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں بھر پور کامیاب بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

Wednesday, February 13, 2013

Abbottabad - MPA Naeema Nisar and others offering dua after innaugrating the Graveyard in Malikpura

Abbottabad - MPA Naeema Nisar and others offering dua after innaugrating the Graveyard in Malikpura


عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے نچلی سطح سے لوگوں کو آگے لا کر اسمبلیوں میں بھیجیں، نعیمہ نثارایبٹ آباد۔۔۔۔رکن صوبائی اسمبلی نعیمہ نثار نے کہا ہے کہ عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے نچلی سطح سے لوگوں کو آگے لا کر اسمبلیوں میں بھیجیں ،سرمایہ دار طبقے کو غریب عوام کے مسائل سے کوئی سرو کار نہیں، عوام آئندہ انتخابات میں ایسے لوگوں کو سامنے لائیں جو ان کے مسائل سے آگاہ ہوں، ہم نے محدود فنڈز کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپر ملکپورہ میں جلال بابا چوک سے ملحقہ قبرستان کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق ناظم یونین کونسل اربن ملکپورہ جہانگیر خان، قبرستان کمیٹی کے چیئرمین ضیاء خان جدون، سابق جنرل کونسلر یو سی ملکپورہ جہانگیر یونس، امام مسجد قاری عبدالرزاق اور پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سائرہ ملک بھی اس موقع پر موجود تھیں ، محلے کے عوام اور مقررین نے قبرستان کی توسیع و تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی پر نعیمہ نثار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نعیمہ نثار نے قبرستان کی تعمیر و توسیع کے بنیادی مسئلے کو حل کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں پیپلزلیبر بیورو کے صدر شیخ نثار احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فنڈز کو عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر لگایا ہے ،شہر میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ساٹھ لاکھ روپے فراہم کیا جبکہ مختلف سکولوں اور حجروں میں فرنیچر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے دیگر بنیادی مسائل حل کئے ہیں۔اس موقع پر ایم پی اے نعیمہ نثار نے قبرستان کی مزید توسیع و مرمت اور قبرستان کے لئے ہینڈ پمپ کی تنصیب کا بھی اعلان کیا۔

Tuesday, February 12, 2013

Abbottabad - MPA Naeema Nisar awarding shields & certificates to Journalist Sardar Faisal and a student of Iqra Degree College Havelian

Abbottabad - MPA Naeema Nisar awarding shields & certificates to Journalist Sardar Faisal and a student of Iqrab Degree College Havelian

Abbottabad - MPA Naeema Nisar will inaugurat Malikpura graveyard construction and expedition project

اپر ملک پورہ ایبٹ آباد قبرستان کے توسیعی و تعمیراتی منصوبے کا افتتاح آج 13فروری کو ہو گا 
ایبٹ آباد۔۔۔۔۔اپر ملک پورہ ایبٹ آباد میں قبرستان کی توسیع و تعمیرات کے منصوبے کی افتتاحی تقریب آج ہوگی ایم پی اے نعیمہ نثار مہمان خصوصی ہوں گی ایبٹ آباد کی یونین کونسل اربن ملک پورہ میں جلال بابا چوک سے ملحقہ قبرستان کے تعمیراتی کام کا افتتاح آج سہہ پہر 3بجے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی نعیمہ نثار کریں گی ، منصوبہ پر پانچ لاکھ روپے لاگت آئی ہے قبرستان کی توسیع کے بعد اب مزید تین سوقبروں کی گنجائش پیدا ہو گئی ہے منصوبہ کیلئے رقم ایم پی اے نعیمہ نثار نے اپنے خصوصی فنڈز سے جاری کی ہے ۔

Monday, February 11, 2013

Abbottabad - MPA Naeema Nisar innaugrating Abbottabad Beauty College

Abbottabad - MPA Naeema Nisar innaugrating first beauty college of Hazara "Abbottabad Beauty College"

عوام بالخصوص خواتین نے کی خواہش پر آئندہ الیکشن لڑوں گی ، نعیمہ نثار ایبٹ آباد۔۔۔۔آئندہ انتخابات میں ہر صورت حصہ لونگی میں نے اپنے دور اقتدار میں حلقہ کے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے اورریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کی پاداش میں عوام باالخصوص خواتین کی اکثریت نے مجھے الیکشن لڑنے پر مجبور کیا میں اپنے عوام کو مایوس نہیں کرونگی انتخابات میں کامیابی ملی تو پہلے سے بڑھ کر ان کی خدمت کرونگی ان خیالات کااظہار  رکن صوبائی اسمبلی نعیمہ نثار نے ایبٹ آباد لنک روڈ پر ہزارہ کے پہلے بننے والے ایبٹ آباد بیوٹی کالج کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک کی تعمیروترقی میں خواتین کی کاوشیں کسی سے پوشیدہ نہیں ہنرمند خواتین معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اے بی سی کے ذریعے خواتین بیوٹیشن کا ہنر سیکھ کر بیوٹی پارلر کے شعبے میں ذریعہ معاش کمائیں گی انہوں نے سرکاری طور پر بیوٹیشن کالج کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس سے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع میسر آئیگا انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں خواتین کو ووٹ کی طاقت کا احساس دلانے کیلئے ہم کریہ کریہ گاؤں گاؤں جائینگے اس موقع پر خواتین کی اکثریت نے نعیمہ نثار کی حمایت کر کے انہیں الیکشن میں کامیاب بنانے کا عزم کیا ۔

Sunday, February 10, 2013

Abbottabad - MPA Naeema Nisar, SP Headquarters Hasnain Haider, Hafiz Saeed addressing to Iqra Public School's parents day

Abbottabad - MPA Naeema Nisar, SP Headquarters Hasnain Haider, Hafiz Saeed addressing to Iqra Public School's parents day

شرح خواندگی بڑھانے میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار ناقابل فراموش ہے ، نعیمہ نثار
ایبٹ آباد۔۔۔۔پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی نعیمہ نثار نے کہاہے کہ ملک میں تبدیلی صرف تعلیم اورمثبت سوچ کے ذریعے ہی آسکتی ہے ہمیں نوجوان نسل کو جدید عصرحاضر سے ہم آہنگ تعلیم سے روشناس کرانا ہوگا تا کہ وہ مستقبل کے چیلنجوں کا بہتر انداز میں مقابلہ کرسکیں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے عوام ووٹ کا صیح استعمال کریں اقراء ڈگری کالج حویلیاں جدید اور معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے شرح خواند گی بڑھانے میں پرائیویٹ سیکٹرکا کردار ناقابل فراموش ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتے کے روز اقراء ڈگری کالج حویلیاں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر حسنین حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم ملکی ترقی کیلئے بنیادی اکائی ہے ہمیں ہر شعبے میں تنقید سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ تنقید کرنی آسان ہے لیکن اس میں مثبت پہلو تلاش کرنا بڑا مشکل ہے ہمیں اپنی سوچوں کوتبدیل کرکے ملک کوترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اچھی تعلیم کا مقصد اچھے شہری پیدا کرنا ہے ہمیں اسلام کو بھی مشعل راہ بنانا چاہیے کیونکہ اسلام ہی انسانی تربیت کا ضامن ہے ،اقراء ڈگری کالج کے ایم ڈی حافظ محمدسعید نے خطاب کرتے ہوئے سکول و کالج کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اورکہاکہ سکول و کالج کے طلباء نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں سرفہرست رہے ہیں کالج کے طلبہ و طالبات بورڈ و یونیورسٹی میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرتے ہیں چند ماہ قبل سکالر شپ کیلئے ایک این جی او کی طرف سے امتحان میں بھی کالج کے طالبعلم نے پہلی پوزیشن حاصل کی تقریب میں طلباء و طالبات اوران کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی بچوں نے اس موقع پر ملی نغمے ، ٹیبلو،خاکے ،تقاریر اور رنگا رنگ تفریح پروگرام پیش کئے ایس پی ہیڈکوارٹر حسنین حیدر نے سکول کے سٹاف جبکہ ایم پی اے نعیمہ نثار نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

Friday, February 8, 2013

Abbottabad - Delegation from UC Mirpur posing for group photo after meeting with Sheikh Nisar Div President PLB

Abbottabad - Delegation from UC Mirpur posing for group photo after meeting with Sheikh Nisar Div President PLB

Tuesday, February 5, 2013

Abbottabad - PLB Provincial President Talha Mohd Khan, Gen Sec Aslam Adil and Sheikh Nisar addressing to PLB Hazara meeting

Abbottabad - PLB Provincial President Talha Mohd Khan, Gen Sec Aslam Adil and Sheikh Nisar addressing to PLB Hazara meeting

Saturday, February 2, 2013

Abbottabad - PLB's Gen Sec KPK Aslam Adil, Sheikh Nisar and others on Late - Riaz Ali Shah's condoles reference

Abbottabad - PLB's Gen Sec KPK Aslam Adil, Sheikh Nisar and others on Late - Riaz Ali Shah's condoles reference
free counters