Tuesday, January 15, 2013

PPP will fight against conspiracies with constitutional way, Naeema Nisar

PPP will fight against conspiracies  withconstitutional way, Naeema Nisar
جمہوریت کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا آئینی طریقے سے مقابلہ کرینگے، نعیمہ نثارسپریم کورٹ کا فیصلہ سرآنکھوں پر مگر یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جس کو حسن اتفاق نہیں کہا جاسکتا، ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی 
ایبٹ آباد۔۔۔۔پیپلزپارٹی کی ایم پی اے نعیمہ نثار نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا آئینی طریقے سے مقابلہ کرینگے ، پیپلزپارٹی کیخلاف ہر دور میں لانگ مارچ کرکے سازشیں کی جاتی رہی ہیں ، مگر بھٹو کے جیالے اور متوالے نہ پہلے ڈرے ہیں اورنہ آئندہ ڈریں گے ، موجودہ صورتحال میں پاکستان کی تمام سیاسی اور جمہوری طاقتوں کو متحد ہو کر عوامی حکومت و جمہوریت کے خلاف ہونیوالی سازشوں اور غیر جمہوری طاقتوں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا ، نعیمہ نثار نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سرآنکھوں پر مگر یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جس کو حسن اتفاق نہیں کہا جاسکتا انہوں نے کہاکہ طاہر القادری کے تمام مطالبات غیر آئینی ہیں اور وہ آئین سے بغاوت کر رہے ہیں
free counters