Wednesday, February 13, 2013

Abbottabad - MPA Naeema Nisar and others offering dua after innaugrating the Graveyard in Malikpura

Abbottabad - MPA Naeema Nisar and others offering dua after innaugrating the Graveyard in Malikpura


عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے نچلی سطح سے لوگوں کو آگے لا کر اسمبلیوں میں بھیجیں، نعیمہ نثارایبٹ آباد۔۔۔۔رکن صوبائی اسمبلی نعیمہ نثار نے کہا ہے کہ عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے نچلی سطح سے لوگوں کو آگے لا کر اسمبلیوں میں بھیجیں ،سرمایہ دار طبقے کو غریب عوام کے مسائل سے کوئی سرو کار نہیں، عوام آئندہ انتخابات میں ایسے لوگوں کو سامنے لائیں جو ان کے مسائل سے آگاہ ہوں، ہم نے محدود فنڈز کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپر ملکپورہ میں جلال بابا چوک سے ملحقہ قبرستان کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق ناظم یونین کونسل اربن ملکپورہ جہانگیر خان، قبرستان کمیٹی کے چیئرمین ضیاء خان جدون، سابق جنرل کونسلر یو سی ملکپورہ جہانگیر یونس، امام مسجد قاری عبدالرزاق اور پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سائرہ ملک بھی اس موقع پر موجود تھیں ، محلے کے عوام اور مقررین نے قبرستان کی توسیع و تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی پر نعیمہ نثار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نعیمہ نثار نے قبرستان کی تعمیر و توسیع کے بنیادی مسئلے کو حل کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں پیپلزلیبر بیورو کے صدر شیخ نثار احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فنڈز کو عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر لگایا ہے ،شہر میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ساٹھ لاکھ روپے فراہم کیا جبکہ مختلف سکولوں اور حجروں میں فرنیچر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے دیگر بنیادی مسائل حل کئے ہیں۔اس موقع پر ایم پی اے نعیمہ نثار نے قبرستان کی مزید توسیع و مرمت اور قبرستان کے لئے ہینڈ پمپ کی تنصیب کا بھی اعلان کیا۔
free counters